خواب میں توڑنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز توڑی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوٹی ہوئی چیز کسی دوسرے کی ملک کی ہے دلیل ہے کہ اس نقصان کا لوٹ خواب صاحب پر آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو ٹوٹ گیا ہے دلیل ہے کہ اس کے کسی خویش کو جو اس عضو سے تعلق رکھتا ہے غم اور مصیبت پہنچے گا۔ اگر دیکھے کہ گانے کے ساز جیسے چنگ اور رباب اور طنبور اور بانسری میں سے کسی کو توڑا ہے۔ تو یہ فعل خوشی پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
