خواب میں تولنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
سختن۔ وزن کرنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں ترازو ہے اور کچھ تولتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں انصاف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درست تولتا ہے۔ دلیل ہے کہ سچائی پر حکم کرے گا۔ فرمانِ حق ہے: وزنوا بالقسطاس المستقیم (اور صحیح ترازو کے ساتھ وزن کرو۔) اگر دیکھے کہ درست بولتا ہے۔ اگر اہل علم سے ہے تو قاضی ہوگا۔ اور اگر عالم نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی کا محتاج ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں صحیح تولنا چار وجہ پر ہے۔ (1) صحیح حکم (2) نیکی (3) انصاف کی محتاجی (4) حاکم بننا۔ اور اگر وہ صحیح نہ تولے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
