خواب میں تیرنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

شناوری کردن۔ تیرنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تیرنا اس کام میں مشکل ہے کہ اس کے کام میں مشکل ہو گی اور اگر دریا کا کنارہ نہ دیکھے تو دلیل ہے کہ قید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی نے اس پر غلبہ کیا اور اس میں ڈوب کر مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈوبنے سے نجات پائی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں سے سلامتی پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو پانی زمین کے نیچے سے لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم لاحق ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ غم سے نجات پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دریا میں تیر نکلا ہے کہ اس میں تیر باہر نکالا ہے اور کپڑے پہنے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے کاموں سے خلاصی پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر سے تیر کر نکلا ہے اور آیا ہے اور کنارے پر نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل سے نجات پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ شغل میں رہے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔