خواب میں طاقتور ہونا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نیرومند۔ طاقتور۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بیداری کی نسبت زیادہ طاقتور ہوا ہے تو دنیا و آخرت میں اس کے احوال کی عمدگی پر دلیل ہے بشرطیکہ صاحب خواب مصلح یعنی نیکوکار ہو اور اگر وہ اہل فساد میں سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
