Khwab me taqcha dekhna
(۱) وسیع طاقچہ عورت کا حسنِ خلق اور تنگ طاقچہ عورت کی بد خلقی کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں طاقچے میں بیٹھنا اپنی بیوی کو کھلم کھلا اطلاق دینے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کسی کو طاق میں جگہ ملنا بیوی کے خفیہ طلاق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) گھر کے طاقچوں کی دلالت رازوں سے باخبر رقیبوں پر بھی ہوتی ہے اور روشندان کی دلالت تکالیف، غموم سے نجات اور راحت وسرور کی تجدید پر ہوتی ہے اور کبھی کوئی خبر سننے اور کبھی بچوں اور عورتوں پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔
(۵) خواب میں اپنے پاس رنگین شیشوں کے بہت سارے روشن دان دیکھنا شجر کاری کرنے، پھلوں کے پکنے، رنگین لباس میں تجدید کرنے، اولاد اور علوم سے بہرور ہونے کی بشارت ہے اور صاحبِ تاج کے لئے تاج ملنے کی بھی دلیل ہے۔