خواب میں بیج دیکھنے کی تعبیر

Khwab me beej seed dekhne ki tabeer

خواب میں بیج اور ہر وہ چیز جو زمین میں ڈالی جاتی ہےدیکھنے کی تعبیریہ ہے:

(۱) بیج کی تعبیر اولاد سے کی جاتی ہے جو بیج ادویہ میں سے ہیں ان کی تعبیر ان کتبِ مستنبطہ سے کی جاتی ہے جس میں زہدو ورع کا تذکرہ ہو۔

(۲) کھیرے، کدو اور خربوزہ کے بیج غم واندوہ کے ختم ہونے اور بیماری سے نجات حاصل کرنے پر دال ہیں۔

(۳) بینگن اور چقندر کا بیج رزق کی علامت ہے۔

(۴) اور ریحان کا بیج مریض کے لیے مرض سے نجات کی علامت ہے۔ خواب میں ایسی چیز کا بیج ہی دیکھنا جس کا بیج نہیں ہوتا یا کسی نامناسب مقام پر بیج ڈالنا تو یہ صاحبِ خواب کے اسراف کرنے کی علامت ہے۔

(۵) بسا اوقات بیج رزق میں وسعت اور علم وفنی مہارت کی علامت ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top