خواب میں تکلا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا لڑکی پر دلیل ہے اگر کوئی مرد دیکھے کہ اس نے تکلا لیا ہے اور اس میں دو پھرکیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ لڑکی کا نکاح کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تکلا ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یا ہمشیرہ دنیا سے رحلت کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا مسافر مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تکلا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا نکاح کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چرخے کے تکلے سے پھرکی گر گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی محبت اپنے خاوند سے منقطع ہو جائے گی۔ حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ تکلا سیدھا کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہوگا۔ اور اگر یہی خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ بے غم ہوگی۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ تکلا دلالہ عورت ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔