خواب میں تکبیر کہنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ تکبیر کہتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا اور خیرات کے دروازے اس پر کشادہ ہوں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں تکبیر کہنا چار وجہ پر ہے: اول دشمن سے امن، دوم بلا اور فتنہ سے خلاصی، سوم خیرو برکت، چہارم بستہ کاموں کی کشائش۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
