خواب میں سوت کا ڈورا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

ریسمان۔ رسی۔ سوت کا ڈورا خواب میں سفر ہے۔ اگر دیکھے کہ پشم کے بالوں سے رسی بٹی ہے۔ جیسے کہ عورتیں بٹتی ہیں۔ دلیل ہے کہ حلال کام کرے گا۔ اور اگر دھاگے جولاہے کے پاس لے گیا ہے۔ تاکہ کپڑا بنے۔ دلیل ہے کہ جھگڑے کے کام کی تدبیر میں ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ عورت بالوں کی طرح پشم یا بالوں سے رسی بٹتی ہے دلیل ہے کہ اس کا غائب سفر سے واپس آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بٹتے وقت رسی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب سفر میں دیر تک رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی رسی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور اسی قدر اپنے خویشوں سے خیر اور منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رسی پانچ وجہ پر ہے۔ (1) سفر (2) کام کی مزدوری (3) عمر دراز (4) بہت سی منفعت (5) مراد اور حلال کی کمائی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔