خواب میں سوار ہونا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے سواری کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے گھوڑا اور ہتھیار اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ سواروں کے ساتھ پھرتا ہے اور سوار اس کے تابعدار تھے دلیل ہے کہ ایک جماعت پر حکومت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم سواروں نے اس کو دنیا کے سامان میں کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی مسافر سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو معلوم سواروں نے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو آشنا یا دوست سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر سواروں کو نیلے لباس اور گندوں اور دبلوں گھوڑوں پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔