خواب میں سیمرغ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
سیمرغ ایک خیالی پرندہ ہے جس کا وطن کوہ قاف بتایا جاتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں سیمرغ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش طبع اور بزرگ آدمی سے دوستی کرے گا۔ اور اگر مادہ سیمرغ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ عورت باجمال اور خوبصورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس سے بات کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ سے جنگ کی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بڑے آدمی سے مال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے مادہ سیمرغ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کا بچہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بے وقوف لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سیمرغ خواب میں بادشاہ ہے اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کوچہ میں اترا ہے اور اہل کوچہ نے اس کو مار ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ سے ڈرا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے انعام پائے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
