خواب میں سقا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے سقا ایسا شخص ہے کہ جس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے۔ خاص کر اگر دیکھے کہ لوگوں کو پانی بغیر طمع اور لالچ کے دیتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بغیر لالچ کے سقائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ آخرت کی طرف راغب ہے۔ اگر دیکھے کہ مشک پانی سے بھری ہے اور کسی کو پانی نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور اس سے آرام نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھروں میں پانی لے جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے مال جمع کرے گا اور اس سے اس کو فائدہ نہ ہوگا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔