خواب میں سنگ یشم دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

یشم یا یشب۔ سنگ یشم۔ ایک قیمتی پتھر کا نام ہے جو کہ سبزی مائل ہوتا ہے اور اس کو سنگ یشم کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ دیکھنا سنگ یشب کا خواب میں کسی عورت کا اصل بے دلیل ہوتا ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی انگشتری یا انگوٹھی سنگ یشب کی تھی یا کسی نے اس کو دی تھی یا اس کو کہیں سے خریدی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت بے اصل زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کچھ سنگ یشب تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورتوں کی طرف سے کچھ خیر اور منفعت پائے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔