خواب میں نشے میں مست ہونا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
مستی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مستی مال حرام اور نماز میں سستی ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: یا ایھا الذین آمنوا لا تقربوا الصلوۃ وانتم سکاری (اے ایمان والو! حالت نشہ میں نماز کے قریب مت جاؤ)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مستی، اگر شراب سے ہے دلیل ہے کہ اسی قدر خوف اور ڈر بہت رہے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مستی چار وجہ پر ہے (1) مال (2) دولت (3) توانائی اور ضعف (4) اسی قدر خوف اور دہشت۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
