خواب میں لوح محفوظ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفوظ عام تاویل میں بادیانت شخص ہے جو اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفوظ کی تاویل علم و حکمت اور قرآن مجید ہے اگر دیکھے کہ لوح محفوظ چھوٹی اور حقیر ہے دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور اگر دیکھے کہ لوح محفوظ پر کچھ لکھتا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ لوح پر چلتا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام کسی بڑے بادشاہ سے پڑے گا اور وہ اس میں حاکم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا نام لوح محفوظ پر لکھا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوح محفوظ دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) زیادتی (2) فرزند (3) علم (4) ہدایت (5) حکومت (6) حکمت۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
