خواب میں لٹکنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (دبدبہ) اور مرتبہ اور بزرگی پائے گا اور پھر آخر کار خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے لوگ دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قوم پر حکومت اور سرداری پائے گا اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا اور اس کو قوم کا سردار اور فرماں روا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی نامعلوم بوڑھے نے اس کو لٹکا دیا ہے کہ مخلوق پر حاکم ہو گا، خاص کر اگر اپنوں کو اپنوں میں بھی نظارے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نظارہ کیا ہے لوگوں نے بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لٹکا ہوا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنی چاہتا ہے لیکن اس کام میں کوئی شخص مطیع نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لوگوں نے لٹکایا ہے کہ لوگوں کو لٹکایا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بزرگی اور عزت اور مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔