خواب میں لنگڑا ہونا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
لنگ شدن۔ لنگڑا ہونا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا ہونا دلیل ہے کہ ایسے کام کرے گا جن میں خیر و شر اور سستی اور ضعیف اور توانائی نہ ہو گی اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے دلیل ہے کہ لوگوں کی نگاہ میں ذلیل و خوار ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی آپ کو لنگڑا دیکھے دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں شکستہ ہو گا اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ آپ کو جان بوجھ کر لنگڑا بنایا ہے دلیل ہے کہ اپنی معیشت کے کام میں کسی معتبر آدمی سے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ قصداً آپ کو لنگڑا بنایا ہے دلیل ہے کہ ظاہری طور سے کسی پر بھروسہ کرے گا اور اصل میں اس پر اعتماد نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے کہ دونوں پاؤں سے لنگڑاتا ہے اور دونوں ہاتھ میں لکڑی پکڑ کر چلتا ہے دلیل ہے کہ شادی خانہ داری کے شغل میں عاجز اور درماندہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں کانٹا لگا ہوا ہے دلیل ہے کہ آدمیوں کے شر سے امن میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں کانٹا لگا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس پر حسد کرے گا اور اس کا مال اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر لنگڑا خواب میں دیکھے کہ اس کے پاؤں درست ہو گیا ہے اور لنگڑاتا نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہو گی جس مراد سے ناامید ہوں گے وہ پوری ہو گی اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا پن پانچ وجہ پر ہے۔ (1) کاموں میں سستی (2) ناامرادی (3) درویشی (4) غم و اندوہ (5) عیش و عشرت کا نقصان۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
