خواب میں کوڑی دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

جزع یعنی کوڑی خواب میں مختلف حال اور پراگندہ اور غلام زادی عورت ہے۔ اگر کسی کے پاس کوڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی صفات والی عورت سے ملاقات ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے کوڑی ضائع ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت سے جدا ہوگا یا اس کو طلاق دے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوڑی سفید روشن کا دیکھنا پارسا باامانت اور خوبصورت عورت کرے گا اور اگر کوئی سیاہ اور تیرہ دیکھے تو اس کی تاویل اس کے پہلے خواب کے برعکس ہے۔

سپید مہرہ۔ کوڑی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں کوڑی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا پوشیدہ راز ظاہر ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑیوں سے کھیل نہیں سکتا۔ دلیل ہے کہ نہ جانا ہوا کام کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سپید مہرہ دیکھنا مردوں کے لئے رنج اور سختی ہے اور عورتوں کے لئے رسوائی اور راز کا ظاہر ہونا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں سپید مہرہ دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) بری چیز (2) جھوٹی بات (3) راز کا ظاہر ہونا (4) رنج اور سختی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔