خواب میں کسان کا کام کرنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
کشت ورز۔ کسان۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کسانی کا کام خواب میں خدائے تعالیٰ پر توکل اور حلال روزی کی نیکی اور مرد فاضل نیک محضر ہے۔ اگر دیکھے کہ تخم بونے کے لئے زمین جوتی ہے۔ دلیل ہے کہ خیرات اور صدقات دے گا اور اس کے فن کے استادوں نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسان کا کام کرتا ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ زمین جوتی ہے کہ زمین میں تخم ڈالا ہے اور اس کو پھر جمع کیا ہے دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور نعمت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ بوئے ہوئے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ بارش کیسی ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باجرہ بویا ہے تو دلیل ہے کہ اس کام کرے گا اور اس کام کا کام درست ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اپنی زمین میں تخم بویا ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر سوداگر دیکھے کہ اپنی زمین ناکشتہ دیکھے تو نقصان دیکھے گا۔ دلیل ہے کہ کسی گا یا کسی سے جھگڑا کرے گا نامعلوم زمین ہو گا۔ اور اگر اپنی ملک زمین کو بوئی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر نعمت فراخ ہو گی جس قدر درخت یا جو گیہوں اپنی زمین میں بویا ہے تو اسی قدر عزت اور مرتبہ پر دلیل ہے جس قدر اس نے بویا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاشت کاری کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) حلال کی روزی طلب کرنا (2) خیر و منفعت حاصل کرنا (3) بیماری (4) عزت اور مرتبہ (5) معیشت۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
