خواب میں کپڑے بننا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں کپڑا بننا دیکھے کہ سفر پر جانے والا مسافر ہوگا اور اگر دیکھے کہ کپڑا یا کوئی چیز بنتا ہے تو دلیل ہے سفر ہے۔ بیان کرتے ہیں کہ خواب میں کپڑوں کا بننا لڑائی ہے اور اگر دیکھے کہ کپڑا بن کر کاٹ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کام جھگڑوں سے طرف ہوگا اور اس کا کاٹنا بھی سفر کا باعث ہوگا اور اگر رسی یا رسوں کو بٹ دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ ابریشم کی بجائے رسی یا الیسی بوٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ بد ہے، کیونکہ خیانت کا نشان ہے اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا کاٹ ڈالا اور کام پورا کرے گا اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا نہیں بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ادھورا رہے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی دیکھے کہ جولاہے کا کام کرتا ہے کہ جولاہا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لوگوں سے جھگڑا ہوگا اور اس کا حال نیک ہوگا، لیکن لوگ اس کو ملامت کریں گے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔