خواب میں کافور کا پودا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

کافور سپرغم ایک پودا ہے جس کا شگوفہ زرد ہوتا ہے اور اس سے کافور کی خوشبو آتی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کافور سپرغم اس کی زمین پر اگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مدح و ثنا سب لوگوں کی زبان پر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کافور سپرغم اس نے ایک جگہ سے اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی تعریف منقطع ہو جائے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کھایا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کافور سپرغم کا دیکھنا اپنے وقت پر تین وجہ پر ہے۔ (1) ثناء اور شاباش (2) تھوڑا نفع (3) پاکیزہ بات سننا اور بیان کرنا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔