خواب میں اینٹ دیکھنا
خواب میں پکی اینٹ دیکھنا
(1) پکی اینٹ کی تعبیر ایک بڑے منافق آدمی سے کی جاتی ہے اور کبھی اس کی تعبیر مجوسی نسل کے آدمی سے بھی کی جاتی ہے۔
خواب میں اینٹیں پکانے کی بھٹی دیکھنا
Khwab mein eentain pakane ki bhatti dekhna
اس کی دلالت غموم، مقصد میں ناکامی اور شبہات میں پڑنے پر ہوتی ہے اور خاص قسم کے پتھروں کی بھٹی علماء کے بارے میں بری باتیں کرنے کی دلیل ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وان منہا لما یہبط من خشیۃ اللہ) الآیۃ، ”اوران (پتھروں) میں ایسے بھی ہیں جو گر پڑتے ہیں اللہ کے ڈر سے“، پکی اینٹوں کی بھٹی بغاوت، ظلم اور ناشکری کرنے پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ یہ فرعونوں کی ایجاد کردہ ہیں اور کبھی بھٹی کی دلالت جہنم اور اہلِ جہنم پر اور کبھی قیدی اور قید خانہ پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں اینٹ بنانے والا دیکھنا
(1) اس کی دلالت مال جمع کرنے والے شخص پر ہوتی ہے، چنانچہ اینٹ بنا کر ان کو خشک کر کے جمع کرنا مال جمع کرنے کی دلیل ہے۔
(2) خواب دیکھا کہ وہ اینٹ بنا کر خشک ہونے سے پہلے استعمال میں لایا یا اس کے اوپر چلا تو یہ غم اور تکلیف اور مال میں فساد واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور ایک طرف کوئی خادم ملنے کی دلیل ہے۔
خواب میں کچی اینٹ دیکھنا
(1) اس کی دلالت حاصل ہونے والے مال پر ہوتی ہے، ہر اینٹ کی تعبیر صاحبِ خواب کی حیثیت کے بقد ر سو درہم یا ہزار درہم، دس دراہم سے کی جاتی ہے، اس کے سانچے کی دلالت حسنِ دین اور حسنِ عمل پر ہوتی ہے اور اینٹ کی تعبیر خادم سے بھی کی جاتی ہے۔
(2) مکان سے اینٹ پھینکنا اور اس کا ریزہ ریزہ ہونا خادم کے ہلاک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(3) کسی جگہ اینٹ بنتا ہوا خود دیکھنا اولاد کے زیادہ ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔
(4) کچی اینٹوں سے مکان بنانا ریاست وولایت کے منصب پر فائز ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اینٹ بنانا مرنے کی بھی علامت ہوتا ہے۔
(5) کسی مکان سے کسی کو اینٹ اکھاڑتا ہوا دیکھنا اس کے مکینوں میں سے کسی کے گم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(6) بہت سارے اینٹوں کا ایسا ڈھیر دیکھنا جو کسی مصرف میں استعمال ہوتے ہیں دنا نیر ملنے کی دلیل ہے۔