خواب میں دوڑنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ خود دوڑتا ہے۔ یا چوپائے کو دوڑاتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور جس قدر دوڑ زیادہ ہوگی۔ اسی قدر سفر لمبا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ پالان والے گھوڑے پر سوار ہے اور اس کو دوڑاتا ہے۔ دلیل ہے کہ عیال کے ساتھ سفر کو جائے گا اور مال حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دوڑ میں کسی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کی حرص میں اس سے آگے بڑھے گا اور اگر دیکھے کہ دوڑنے میں عاجز ہو گیا ہے اور آرام لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کو ترک کر کے صابر ہوگا۔

شتافتن۔ دوڑنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی کام کے لئے دوڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کام سے پشیمانی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے پشیمان ہوا اور دوڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کام کو جلدی کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہر ایک کام میں دوڑنا دیر اور دیر کرنی جلدی کرنے پر دلیل ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔