خواب میں دو رنگ کا کپڑا پہننا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کپڑا دونوں طرف سے دو رنگا ہے تو دلیل ہے کہ اہل دنیا اور اہل دین کے ساتھ ذلت سے زندگی بسر کرے گا اور اگر دیکھے کہ پھٹا ہوا کپڑا پہنا ہے تو دلیل ہے کہ سفر میں کسی کام کے لیے گیا رہے گا کہ اس کو قید خانہ میں لے جائیں گے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ ضائع ہوا ہے یا کسی نے اس سے لیا ہے اور وہ خود برہنہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہوگا اور ذلیل و خوار ہوگا اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا پھاڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ غمناک ہوگا اور اپنی عورت سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پھٹا ہوا ہے کہ عورت سے جدا ہوا ہے یا اپنے اہل خانہ کو اپنے کپڑوں سے لڑے گا اور اس کا کپڑا کوئی دوست سے چھین لے گا کہ جھگڑا پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے ہوئے کپڑے لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی غائب شخص کپڑے کو لپیٹتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ غائب شخص سفر سے واپس آئے گا۔ اور اگر عورتوں کا لباس خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگا، لیکن اس کو بہت خوف لاحق ہوگا اور ایک قول کے مطابق مردوں کے لباس رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیرو نعمت حاصل ہوگی۔ حضرت اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب جاموں سے بہتر سوتی جامہ ہے، جس میں ریشم اور ابریشم نہ ہو اور سوتی عنابی لباس کا ریشم دونوں مال حرام اور فساد دین کی دلیل ہیں۔ اور جامہ دیباء اور حریر اور ابریشم کا مردوں کے لیے برا ہے اور عورتوں کے لیے اچھا ہے اور اگر کوئی خواب میں پرانا کپڑا بیچے تو دلیل ہے کہ پرانا کپڑا بادشاہ کی طرف سے غم و اندوہ ہے اور اگر کوئی پرانا کپڑا خریدے تو نیک ہے اور بد ہے اور پرانا لباس پہنا برا اتارنا اچھا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کپڑا دھلا ہوا تو بخار کی دلیل ہے اور اگر میلا کپڑا دیکھے تو درویش ہوگا اور اگر رنگین کپڑا پہنا دیکھے تو عورت اور سپاہی کے لیے نیک تاویل ہے اور اگر عجیب رنگ کا کپڑا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مکروہ بات اس کے آگے آئے گی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نیا کپڑا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے: اول عورت، دوم بادشاہ، سوم مال، چہارم خیرو منفعت۔ اور یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ اپنا کپڑا کسی سے چراتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی چیز کا نقصان پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اس کے کپڑے نکالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عورتوں کے درمیان فساد برپا ہوگا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔