خواب میں دھونا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو نہر یا دریا کے پانی سے دھونا حوض یا نہر کاریز۔ غم و اندوہ سے نجات پانے پر دلیل ہے اور اگر اس خواب کو قیدی دیکھے۔ دلیل ہے کہ قید خانے سے نجات پائے گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر بیمار دیکھے تو شفاء پائے گا۔ اگر سارے جسم پانی نہیں دھویا تو کام تمام نہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے مردے کو دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب غم و اندوہ سے خلاصی پائیں گے اور اگر دیکھے کہ نمکین پانی سے اپنے آپ کو دھوتا ہے دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پاک کپڑا گندے پانی سے دھوتا ہے دلیل ہے کہ اس کام کی تباہی اور دین اور فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو سرد یا گندے پانی سے دھوتا ہے دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے سرد پانی سے ہاتھ منہ دھونا چار وجہ پر ہے۔ (1) توبہ (2) عافیت (3) قید سے خلاصی (4) خوف سے امن میں رہنا۔ اور گرم پانی سے ہاتھ منہ کا دھونا غم و اندوہ ہے۔ اور خواب میں ہاتھ منہ کا دھونا بقول حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ آٹھ وجہ پر ہے۔ (1) مراد کا حاصل ہونا (2) بیماری سے شفاء (3) مال کا پانا (4) حج (5) خوشی (6) امن (7) دین کی صفائی (8) ضرورت کا پورا ہونا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔