خواب میں دستار دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں دستار کا دیکھنا دین ہے اگر دیکھے کہ اس کی پگڑی سفید یا سبز یا السی کی یا سوتی ہے تو صلاح دین کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ دستار سفید اور پاکیزہ رکھتا ہے دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی اصلاح ہوگی اور ابریشم اور ریشم کی پگڑی دنیا کے کاموں کی درستی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار کے ساتھ دوسری دستار پیوست ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبہ زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار گر گئی ہے اور ضائع ہوئی ہے تو نقصان دین اور اس کی بے حرمتی کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنی دستار چرائی ہوئے دیکھے تو اس کے مرتبہ اور قدر کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ دستار کو پیچ دے کے خواب رکھتا ہے دلیل ہے کہ دنیاداروں اور دین داروں سے موافقت رکھے گا۔ اور اگر نقش دار پگڑی رکھے دلیل ہے کہ سفر کے درمیان لوگوں میں مشہور ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار اور لباس سب سبز ہیں دلیل ہے کہ دنیا سے شہید ہو کر جائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر دستار بڑی ہوگی اس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار میلی ہے تو اس کے مرتبہ اور عزت کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر دستار سرخ دیکھے دلیل ہے کہ کسی پر ظلم کرے گا اور اگر زرد دیکھے دلیل ہے کہ بیمار ہوگا۔ اور اگر دستار نیلی دیکھے دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی اور اگر سیاہ دیکھے تو اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا لیکن خطیب اور قاضی کو نقصان نہیں ہے اور اگر سر پر ابریشم کی دستار دیکھے دلیل ہے کہ منصف اور حاکم ہوگا اور لوگ اس کو عزیز جانیں گے اور اگر دیکھے کہ لمبی دستار لپٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور ابریشم کی پگڑی دین کے فساد پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دستار کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ (1) دین (2) ریاست (3) عمل (4) ولایت (5) مرتبہ (6) توانائی (7) سفر۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
