خواب میں ڈرنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی سے ڈرتا ہے اور ڈرانے والا امن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ڈرانے والے سے کوئی مکروہ بات پہنچے گی اور اگر ڈرانے والے کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ بات پہنچے گی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں ڈرنا فتح ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ نے فرمایا ہے: النصرہ بالرعب (دشمن پر دہشت کے ساتھ فتح ہوتی ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ چور یا جانور سے ڈرا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے حقین سے ضرر اور نقصان اٹھائے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
