خواب میں ڈاکو دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ڈاکو خواب میں لوگوں کے ساتھ لڑاکا آدمی ہے۔ اگر دیکھے کہ ڈاکو اس کا مال لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے ملے گا جو اس کو عزیز اور گرامی کرے گا۔ اور جس قدر ڈاکو نے مال لیا ہے وہ اس سے اسی قدر فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر ڈاکو جمع ہوئے ہیں اور اس سے کوئی چیز نہیں چھین سکے ہیں۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ڈاکوؤں نے اس سے کچھ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ڈاکو اس سے جھوٹ بولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راہزن اس کی ٹوپی لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے راہزنی کی ہے اور اس کا سامان چھینا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ آدمی اس سے غصے ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ خود ڈاکہ مارا اور کسی کا سامان لے لیا۔ دلیل ہے کہ وہ شخص بیمار ہو کر شفاء پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں راہزنی تین وجہ پر ہے۔ (1) جنگ (2) ہمیشہ کا جھگڑا اور جھوٹ بولنا (3) عیش کی تباہی اور بیماری۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
