خواب میں دکانداری کرنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان کرنی کاموں میں کوشش کرنی اور معیشت اور چیزوں کے لئے حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دکان کرتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاروبار اور کسب میں مشغول ہوگا اور جو کچھ رکھتا ہے اسی قدر دنیا متاع حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ دکان کے سامان کو روپیہ پیسہ کے عوض بیچتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تاویل غم و اندوہ کی ہے، کیونکہ روپیہ پیسہ کی تاویل غم و اندوہ ہوتی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دکان میں خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے: اول کسب کرنا، دوم نفع پانا، سوم غم و اندوہ۔ اور اگر دیکھے کہ سامان کو روپیہ پیسے کے عوض فروخت کرتا ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
