خواب میں ڈبا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن کا ڈبہ امانت دار آدمی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس روغن کا ڈبہ ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس کی صحبت امانت دار آدمی سے ہوگی اور اس سے خیر و منفعت دیکھے گا اور اس روغن کے ڈبے کے مطابق فائدہ اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ ڈبہ میلا اور پرانا ہے۔ دلیل ہے کہ دیکھنے والے کو ضرر پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈبے کا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ (1) امانت دار آدمی (2) عورت (3) خادم (4) دین کی مضبوطی (5) جسم کی اصلاح (6) درازی عمر (7) مال و نعمت (8) خیر و برکت (9) عورتوں کی طرف سے وراثت۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔