خواب میں بھوکا ہونا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
گرسنگی۔ بھوک۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک پیٹ بھرے سے بہتر ہے اور پانی کی سیری پیاس سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ بھوکا ہے اور اس کے لئے کوئی چیز کھانے کو نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کو حرص اور لالچ دنیا کے مال میں کم ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بھوکا تھا اور کچھ کھا کر پیٹ بھرا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر جو کچھ کھایا ہے میٹھا اور مزے دار تھا۔ دلیل ہے کہ توبہ پر ثابت قدم ہو گا اور اگر ترش اور ناخوش کھانا تھا تو توبہ توڑنے اور گناہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک چار وجہ پر ہے۔ (1) نقصان (2) حرص (3) جرم اور گناہ (4) لوگوں سے طمع رکھنا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
