خواب میں ابرک دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
طلق۔ ابرک۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابرک کاموں میں تھوڑا سخت سرمایہ ہے کیونکہ اس کا جوہر پتھر ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے بہت سا سرمایہ جمع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو سفر کرے گا اور مکر اور حیلے کے ساتھ مال حاصل ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گھلا ہوا ابرک اپنے جسم پر ملا ہے اور آگ میں گیا ہے اور آگ اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی برائی سے دور ہو گا اور اگر دیکھے کہ ابرک کھایا ہے دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
