خواب میں اپنے آپ کو سوتے دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آپ کو سوتے ہوئے دیکھے تو راحت اور نجات ہے اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور راہ دین اور پرہیزگاری سے بے خبر ہوگا کیونکہ سونا راہِ دین میں غفلت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ بستر میں سویا ہوا ہے تو حقارت اور ذلت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیند ڈرنے والے کے لیے امن ہے اور بیمار اور مردے کے لیے شفاء اور بخشش اور قیدی کے لیے خلاصی ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مردوں کے درمیان سویا ہوا ہے اور لوگ اس کو دیکھتے ہیں تو دلیل ہے کہ لوگوں میں شہرت پائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: تحسبہم ایقاظا وہم رقود (تم گمان کرتے ہو کہ وہ جاگتے ہیں حالانکہ وہ سوئے ہوئے ہیں)۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔