خواب میں ترازو دیکھنے کی تعبیر
khwab me tarazu scale dekhne ki tabeer
(1) خواب میں تراز وپیمانہ اور ناپ تول ایمان کی اور قول میں عدل وانصاف کی دلیل ہے اور ادائے قرض اور وفائے نذر کی بھی علامت ہے۔
(2) خواب میں میزانِ عمل دیکھنا انجینئر اور عمارت بنانے والے پر دلالت کرتا ہے، چکی کا پاٹ اپنی ذات میں جلیل القدر اور اپنی حرکت میں متواضع آدمی ہے، ہڈی کا میزان اپاہج لڑکا یا گونگے کی دلیل ہے، مشک کی میزان غفلت سے تنبہ اور نفس کا نذروں پر محاسبہ کی حرص ہے، ترازو کی تعبیر ان سے بھی کی جاتی ہے، ترازو کا پلڑا ماضی کا سننا ہے اور سنگِ ترازوان معتبر گواہوں کی دلیل ہے جن کی وجہ سے مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔
(3) جو خواب میں ترازو دیکھے کہ اس پر آسمان سے اترا ہے تو وہ حق کا طالب ہے، بعض کہتے ہیں کہ سنگِ ترازو قاضی کے دینی فہم کی علامت ہے چنانچہ ان کا پورا ہونا قاضی کے سمجھدار ہونے اور مکمل نہ ہونا ناسمجھی کی وجہ سے فیصلے سے قاصر ہونے کی دلیل ہے۔
(4) اپنے ہاتھ میں ترازو دیکھنا سنت پر عمل پیرا ہونے کی بشارت ہے اور میزانِ قیامت پوشیدہ رازوں کے ظاہر ہونے، حجت قائم ہونے اور سرور وفرحت نصیب ہونے کی دلیل ہے اور مکمل ترازو کی تعبیر ایسا آدمی ہے جس کی پیروی کی جاتی ہے اور اس سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے، مثلاً عالم، بادشاہ وغیرہ۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
