Khwab me rass juice dekhna
(۱) خواب میں انگور یا گنے وغیرہ کا رس نچوڑنا تر وتازگی کی نوید ہے اور اگر صاحبِ خواب فقیر ہے تو غنی بنے گا۔
(۲) اگر دیکھے کہ لوگ ہر جگہ انگور اور زیتون وغیرہ کا رس نکال رہے ہیں اور لوگ شدت میں گھرے ہوں تو انہیں تر وتازگی حاصل ہو گی اور ان کی مشکلات دور ہوں گی اور اگر یہ خواب مریض یا قیدی دیکھے تو انہیں مرض وقید سے نجات حاصل ہو گی۔
(۳) اگر مقروض یہ خواب دیکھے تو ادائیگئ قرض کے اسباب پیدا ہوں گے، اگر طالب علم اور طالبِ سنت یہ خواب دیکھے تو اسے تفقہ حاصل ہو گا اور اس کا سینہ علوم سے لبریز ہو گا۔
(۴) اگر یہ خواب غیر شادی شدہ دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور اللہ تعالی اولا د عطا فرمائیں گے، اگر رس بہت زیادہ ہو اور اس کے ساتھ انجیر، شراب یا دودھ ہو تو سلطنت کے حصول کا اشارہ ہے۔
(۵) اگر دیکھے کہ انگور کا رس نکال کر شراب بنا رہا ہے تو اسے دربار میں بڑا مرتبہ اور حرام مال حاصل ہو گا جیسے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ سے معلوم ہوتا ہے۔