خواب میں قینچی دیکھنے کی تعبیر
khwab me qainchi scissors dekhne ki tabeer
(1) خواب میں قینچی اسبابِ قرض پر دینے کی دلیل ہے کیونکہ قینچی کا ایک نام مقراض بھی ہے، قینچی کی تعبیر کام کا متولی ہے جو حق وباطل میں فرق کرنے والا ہے اور قینچی اولاد میں اور غلاموں بھائی بہن اور سواریوں میں اضافہ کی دلیل ہے، اگر اس کے پاس کوئی کسی ایک چیز ہو تو ایک اور اسے حاصل ہو گی، لیکن اگر وہ کنوارا ہے تو اس کی شادی ہو گی۔
(2) اور جو دیکھے کہ قینچی آسمان سے اس کے پاس اتری ہے تو اشارہ ہے اس کی عمر اب اختتام کو ہے۔
(3) خواب میں لوگوں کی داڑھیاں یا کپڑے قینچی سے کاٹنا ان کی غیبت کرنے اور خیانت کا مرتکب ہونے کی دلیل ہے، بعض کہتے ہیں کہ قینچی کی تعبیر دو باہم متفق شریک کار ہیں، بعض کہتے ہیں ۔
(4) کہ جو خواب میں اپنے ہاتھ میں قینچی دیکھے تو ماں شریک بھائی پیدا ہو گا۔
(5) جو دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں قیچی ہے اور وہ اس کے ساتھ بال یا اون کاٹتا ہے تو تعبیر ہے وہ مالِ کثیر جمع کرے گا، بعض کہتے ہیں کہ قینچی لوگوں کے مابین صلح کرانے والے شخص پر بھی دلالت کرتی ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
