خواب میں ہمبستری کرنا

(۱) خواب میں ہمبستری کرنا اپنے دنیاوی، اخروی مقصود اور مطلوب حاصل کرنے مثلاً سفر، لڑائی، بادشاہ کے پاس حاضری وغیرہ کو حاصل کرنے کی دلیل ہے اس لئے کہ ہمبستری لذت ومنفعت ہے۔

(۲) خواب میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا بیداری میں اس سے فائدہ پانے یا بیوی کے صاحبِ خواب سے کچھ منفعت حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) دبر میں جماع کرنا غلط طریقے سے کسی مشکل کام کے پیچھے لگنے اور اس کام کے مکمل نہ ہو سکنے اور اس میں مال خرچ کرنے کی دلیل ہے۔


(١) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے آپ سے جماع کرتا ہے تو یہ فضول خرچی اور گھر کی محرم عورت سے صحبت کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ وہ کسی بچہ سے جماع کرتا ہے تو دلیل ہے وہ مصیبت سے دوچار ہو گا۔

(۳) اگر دیکھے کہ کسی عورت سے جماع کرتا ہے اور وہ اس عورت کو پہچانتا ہے اور وہ عورت حسین وجمیل اور زینت کرنے والی ہے تو یہ خیرِ کثیر ملنے کی دلیل ہے۔

(۴) جو دیکھے کہ وہ اپنے بھائی یا دوست سے جماع کرتا ہے تو یہ دوست کی دشمنی کی دلیل ہے اور بھائی وغیرہ سے اسے مضرت پہنچنے کی علامت ہے۔

(۵) جو دیکھے کہ وہ اپنی والدہ سے جماع کرتا ہے تو یہ باپ کی عداوت ودشمنی کی دلیل ہے۔

(۶) کسی میت سے جماع کرنا اس کی موت کی دلیل ہے۔

خواب میں جماع پر قادر نہ ہونا دیکھنا

Khwab me jima na krpana dekhna

(1) خواب میں جماع پر قادر نہ ہونا بیداری میں گناہوں سے محفوظ ہونے اور زہد اختیار کرنے اور گمنام ہونے کی دلیل ہے۔

(2) کمزوری کا زائل ہونا حکومت اور شہرت ملنے کی نوید ہے۔

(3) اور جس شخص نے دیکھا کہ اس نے کسی عورت سے شادی کی یا کوئی باندی خریدی اور اس میں عورت سے جماع پر قدرت نہیں ہے تو اصل سرمایہ کے بغیر تجارت کرنے کی دلیل ہے۔