خواب میں گناہ کرنے کی تعبیر

Khwab me gunaah krne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں گناہ کرنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے گناہ کیا ہے اور معلوم نہیں ہے کہ کس قسم کا ہے دلیل ہے کہ گناہ اور فتنے میں پڑے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گناہ کرنا گناہ کرنا اور جرم ہے اس کو توبہ کرنی چاہیے تا کہ حق تعالیٰ کے عذاب سے امن میں رہے اور اس کا کام درست ہو جائے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں گناہ کرنا قرض پر دلالت کرتا ہے۔

(2) چنانچہ خواب دیکھا کہ اس سے بہت سارے گناہ ہوئے تو یہ قرضدار ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(3) خواب میں گناہ کا اعتراف کرنا عزت وشرف کی دلیل ہے اور ارتکابِ گناہ ارتکابِ دَین کی علامت ہے جیسا کہ خواب میں قرض لینا گناہ کے ارتکاب کی دلیل ہے۔

کبھی خواب میں گناہ کرنا بیداری میں کفر کرنے پر دلالت کرتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (ولا یلدوا الا فاجرا کفارا) ”نہیں جنیں گے مگر گناہ کرنے والے ناشکرے“۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔