خواب میں دھاگا دیکھنا

Khwab mein dhaga string dekhna

(1) خواب میں دھاگا گواہ ہے۔

(2) اگر کوئی شخص خواب میں دھاگا لے تو اس کو ایسے گواہوں کی ضرورت ہو گی جو اس کے حق میں گواہی دیں۔

(3) اگر کوئی شخص دھاگا کسی انسان کی گردن میں ڈال کر اسے کھینچے یا کسی انسان کو رسی سے کھینچے تو اس آدمی کی رہنمائی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(4) گرہ دیا ہوا دھاگا جادو کی دلیل ہے۔

(5) سفید دھاگا سے مراد صبح فجر اور سیاہ دھاگا سے مراد رات ہوتی ہے۔

(۶) خواب میں دھاگے کا گولا دیکھنا اربابِ معاش کے لئے فائدہ اور رزق ہے اور کبھی اس کی رؤیت عقلمند مزدور پر اور کبھی غلام پر دلالت کرتی ہے اور لمبی عمر پر بھی دلالت کرتی ہے۔

خواب میں فتیلہ بتی یا چراغ وغیرہ کا دھاگا دیکھنا

khwab me fateela dekhna

(1) خواب میں فتیلہ کی تعبیر گھر کی منتظمہ ہے۔

(2) خواب میں اگر کوئی سارے کا سارا فتیلہ جلا ہوا دیکھے تو اس میں تو گھر کی منتظمہ ومر بیہ کا انتقال ہو گا۔

(3) خواب میں فتیلہ سے کوئی چنگاری روئی میں گری جس سے روئی جل گئی تو صاحبِ خواب غلطی میں مبتلا ہو گا یا ذلت اٹھائے گا۔

(4) خواب میں چراغ یا قندیل کی بتی بجھی ہوئی دیکھی تو اس جگہ مریض فوت ہو گا یا غائب کی موت کی خبر آئے گی۔