خواب میں طبیب دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ طبیب خواب میں قوی مرد ہے، جس کے ہاتھ سے لوگوں کے کام ہوتے ہیں اور اگر دیکھے کہ طبیبی کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ جس آدمی سے اس پر اوپر ذکر ہوا ہے اس کی صحبت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ طبیبی خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے: اول نفع، دوم کشائش۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ طبیب نے بیمار کا علاج کیا اور تندرست ہوا۔ دلیل ہے کہ کسی کو فساد کے رستے سے اصلاح پر لائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر اور بھی زیادہ سخت بیماری ہو گئی ہے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کو دوا دی ہے اور اس سے نفع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور نصیحت دے گا اور لوگ اس کی نصیحت قبول کریں گے اور اس کے علم پر عمل کریں گے۔ اور اگر اس کی دوا سے نافع نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور خواب میں طبابت کرنا پارسا آدمی کے لئے راہ دین اور آخرت کا راہ راست ہے اور مفید آدمی کے لئے جسم کی درستی اور کسب و معیشت ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
