خواب میں شاہ رود بجانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
شاہ رود ایک قسم کا باجا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاہ رود دنیا کے کھیل اور مستی اور جھوٹی محال بات پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شاہ رود بجاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے خوش ہو گا اور اگر شاہ رود کے ساتھ چنگ اور چغانہ اور بانسری کو بھی دیکھے۔ تو پھر مصیبت پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شاہ رود توڑا یا گرا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹی بات سے توبہ کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شاہ رود بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے ملے گا اور اس سے عزت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
