خواب میں صفائی کرنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

صیقل۔ صفائی۔ صیقل خواب میں بادشاہ ہے اور بعض کے نزدیک بادشاہ کا وزیر ہے۔ اگر دیکھے کہ صیقل کرتا ہے تو اہل اصلاح سے ہے تو بادشاہی پائے گا یا بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صیقل گر ایسا شخص ہے جو اپنے ہاتھ سے حق کو باطل سے جدا کرتا ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔