خواب میں نوحہ کرنا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نوحہ کردن۔ نوحہ کرنا۔ رونا پیٹنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے دلیل ہے کہ وہ جگہ اس کو مبارک نہ ہو گی اور اس جگہ بڑے لوگ متفرق ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس شہر کا والی مرا ہے اور لوگ اس پر نوحہ کرتے ہیں دلیل ہے کہ ان کو اس والی سے رنج اور ظلم پہنچے گا اور بعض اہل تعبیرنے بیان کیا ہے کہ والی کو شادی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ نوحہ کے ساتھ روتے ہیں دلیل ہے کہ ان کے ساتھ کسی ظالم سے بے انصافی اور ظلم ہو گا اور اس سے الگین اور عاجز ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے اور شور کرتا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ روتا ہے اور آہستہ نوحہ کرتا ہے تو خوشی اور شادی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ عورتوں کے ساتھ مرد نوحہ اور آواز سے نوحہ کرتے ہیں دلیل ہے کہ اس کے موضع میں اس کا بادشاہ غم و اندوہ کا باعث پہنچے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
