خواب میں نیولا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا اس کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا اور اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو نیولے نے پکڑا ہے یا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1) چور (2) غم و اندوہ (3) بیماری۔
کرباسو۔ نیولا۔ خواب میں دیکھنا ایسا مرد ہے جو لوگوں میں فساد اور شور و شر ڈالتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نیولا پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کو اپنے نزدیک کرے گا اور اگر دیکھے کہ نیولے سے بھاگ گیا ہے دلیل ہے کہ مفسد اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس مفسد کا حال تباہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مفسد آدمی کا مال حرام کھائے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
