خواب میں نیل دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نیل۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیل کا دیکھنا غم و اندوہ ہے اور کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیل ہے دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر غم و اندوہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو نیل دیا ہے یا اس سے ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنا کپڑا نیل سے رنگا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اس کو خویشوں اور دوستوں کی وجہ سے مصیبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیل کھایا ہے دلیل ہے کہ اس کو دریا میں آفت پہنچے گی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
