خواب میں نام بدلنا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نام گردانیدن۔ نام بدلنا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نام بدلا جانا بہتر ناموں سے، اگر خواب میں دیکھے کہ محمد، احمد، سعد، سعید، صالح وغیرہ کا نام اس کا لقب ہے دلیل ہے کہ صلاح و خیر پر دلیل ہے اور اگر اس کے نام اور لقب اس کالقب سے بدتر ہے تو پھر شر اور فساد پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیک نام اور نیک کنیت جیسے ابوالخیر اور ابوالفضل اور ابو سعید یا ابوالبرکات وغیرہ خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے جیسے ابولہب اور عتبہ اور شیبہ وغیرہ تو بشر اور نقصان پر دلیل ہے جیسے بیان ہو چکا ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
