خواب میں ناچنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناچنا غم و اندوہ اور مصیبت ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیماری ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مردوں کو جیل خانہ سے رہائی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناچنا عورتوں کے لئے رسوائی ہے اور مردوں کے لئے مصیبت ہے۔ لیکن صوفیوں اور ناچنے والوں کے لئے غم و اندوہ نہیں ہے۔ اور خواب میں ناچنے والا ایسا مرد ہے جو اپنی اور دوسروں کی مصیبت میں ہمیشہ رہتا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناچنا غم اور مصیبت ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
