خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوڑا کرکٹ دیکھنا خواب میں عام لوگوں کے لیے مال و نعمت ہے۔ اگر دیکھے کہ گھر میں کوڑا کرکٹ بہت ہے اور وہ وہاں مقیم ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے خاشاک کو ہوا لے گئی ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو دیگ کے نیچے یا تنور میں جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو اپنے عیال پر خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو جنگل سے لا کر گھر میں جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال سفر سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں کوچے یا راستے میں ہوا خاشاک لاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو بھی اسی قدر خیرو منفعت حاصل ہوگی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
