خواب میں کودنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کودتا پھرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھرے گا اور اگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کودا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی شخص پر ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بدحال سے نیک حال ہوگا اور اگر دیکھے کہ جس جگہ کودنا چاہتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ خراب حال سے صلاح حال ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اچھے حال سے برے حال میں ہوگا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حال میں تبدیلی ہوگی اور اگر دور کودا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لکڑی یا نیزہ ہے اور اس کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ کودتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی قوی مرد پر اعتماد کرے گا تاکہ اس کام کے انشاء کے مطابق ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار پر کودا ہے اور چوپائے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ گھر دب گیا ہے اور وہ مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے عورت اس سے جدا ہوگی اور پھراس کے پاس آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ زمین سے ہوا پر کودا ہے اور قبلہ کی طرف رخ کیا اور پھرا اور حرم کعبہ آپ کو طرف رخ کیا، یا مکہ یا مدینہ شریف میں دیکھا ہے، یہ سب حج کرنے کی دلیلیں ہیں اور اگر دیکھے کہ نامعلوم مقام کی طرف کودا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ شگون کے ساتھ کودا ہے اور ادھر اُدھر لنکا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر میس تباہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ ہوا میں کودا ہے تو دلیل ہے کہ پرندے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت چھوڑے گا اور دوسری عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ چوب یا عصا کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ کودتا پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کام کا انتظام ہوگا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔