خواب میں کانچ یا بلور دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آبگینہ خواب میں دیکھنا عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ آبگینہ میں پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اور مال پائے گا اور اگر آبگینہ میں کسی کو شربت دیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے کسی کو ملائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس آبگینہ تھا جو ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت طلاق دے گا، ورنہ اس کے عزیزوں میں سے کوئی عورت مر جائے گی اور کوئی آبگینہ بنانے والا خداوندِ زادہ ساز گار ہو تا ہے۔ بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ خواب میں آبگینہ بنانے والا عورتوں کا کام کرتا ہے اور ہمیشہ عورتوں کی صحبت میں رہتا ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
